بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ بلوچستان کے غریب عوام اور مریضوںکی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ کا اجراء کیا گیا، وزیر سماجی بہبود سوشل ویلفیئر میر اسد اللہ بلوچ

جمعہ 26 اپریل 2019 00:45

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وصوبائی وزیر سماجی بہبود سوشل ویلفیئر میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ (بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ) بلوچستان کے غریب عوام کی مشکلات اور سات بڑے بیماریاں جنکا علاج کسی بھی غریب کی دست رست میں ممکن نہیں ہے انکے درد کو محسوس کرتے ہوئے اس فنڈز کا اجراء کیا گیاتاکہ غریب نادار لوگوں قدرت کی جانب سے ایسے مہنگے جان لیوامراض کے علاج میں مستفید ہوکر زندگی کی خوشیاں حاصل کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مختلف شخصیات کے وفد سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس پروگرام کے تحت شامل سات بڑی بیماریاں کینسر کالا یرقان تھیلسمیا گردے ٹرانسفر ودیگر بڑی بیماریاں شامل ہیں جو کسی غریب کی اس میں نہیں ہیں انکی تمام اخراجات بلوچستان حکومت اٹھائے گی کیونکہ بی این پی عوامی نے ہر دور میں عوام کے بنیادی ضروریات صحت ایجوکیشن پانی بجلی انکے جان و مال کی حفاظت کی پالیسی کو ترجیح دی ہے اقتدار ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے ہمیں عوام کی تکلیف اقتدار سے زیادہ عزیز ہیں 2019 کے بجٹ میں پنجگور کے بہت سے مسائل حل ہونگے پنجگور نے جس مینڈیٹ سے بی این پی عوامی کو نوازا ہے انہیں کبھی مایوسی پشیمانی نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجگور سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی سماجی علاقائی معتبرین عمائدین اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر سماجی بہبود سوشل ویلفیئر میر اسد اللہ بلوچ گزشتہ ہفتے دورے پر پنجگور پہنچے اس دورے کے موقع پر انہوں نے عوام سے ملاقات کی ۔ان کے مسائل سنے ۔گرمکان خدابادان وشبود اور تسپ جاکر مختلف شخصیات کی فوتگیوں پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں