وزیراعلیٰ بلوچستان کا رمضان المبارک کی آمد پر سبزیوں، پھلوں اور دیگراشیاء خوردوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

جمعہ 26 اپریل 2019 16:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے رمضان کی آمد کے مو قع پر سبزیوں، پھلوں اور دیگراشیاء خوردوش کے نرخوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے دکانداروں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں دکانداروں کو من مانی نہیں کر نے دیںگے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنا کر منافع خوروں ،ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جس ضلع سے مہنگائی کی شکایت ملی اس ضلع کی انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔انہوں نے دکانداروں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دکاندار بھی احترام رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے مصنوعی مہنگائی سے گریز کریں۔ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران امن و رواداری برقرار رکھنے ،قیمتوں میں استحکام اور احترام رمضان کو یقینی بنانے کے لئے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور آر پی اوز کی کا نفرنس آئندہ ہفتے منعقد کرنے کی ہدایت کی جس کی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان خود کریںگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں