A قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے بلوچستان کی پسماندگی میں اپنابھر پور کردار ادا کیا ہے موجودہ اپوزیشن کی سیاست عوام کو گمراہ کرنے کی سازش ہے،سینیٹر منظوراحمد کاکڑ

اتوار 19 مئی 2019 21:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر منظوراحمد کاکڑ نے کہا ہے قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے بلوچستان کی پسماندگی میں اپنابھر پور کردار ادا کیا ہے موجودہ اپوزیشن کی سیاست عوام کو گمراہ کرنے کی سازش ہے جس کو کسی بھی صورت کامیا ب نہیں ہونے دینگے پانچ سال کی سابقہ حکمرانوں کا ریکارڈ زمین پر موجود ہے جنہوں نے بلوچستان کو پسماندہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا ھ*تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے مگر بدقسمتی سے وہی سیاسی جماعتیں نہ خود کچھ کرسکتے ہیں نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں جس کی وجہ سے عوام ماضی میں بھی پسماندہ رکھا گیا اور آج بھی ان کی سیاست کی وجہ سے ان کو پسماندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بلوچستان عوامی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتیں صوبے کی پسماندگی ختم کرنے میں اپنا بھر پورکردار ادا کررہی ہے اور آئندہ چند سالوں میںبلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اہم منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایسے تنقید کرے تاکہ وہ تنقید صوبے کے مفاد میں بہتر ہو بلا وجہ ہڑتال کرنا اور عوام کو روزوں میں تکلیف دینا یہ جمہوریت کا حسن نہیں ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب ملکر صوبے کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردارادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں