چمن شہرمیں امن وامان برقراررکھنے کیلئے ڈی پی او اورایس ایچ اوگل محمداعوان کی دن رات ار انتھک محنت پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں،حبیب اللہ اچکزئی

اتوار 19 مئی 2019 21:16

} کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) مرکزی انجمن تاجران ودکانداران کے سینئر نائب صدروضلعی چیئر مین حبیب اللہ اچکزئی نے اپنے جاری کردہ میں کہاہے کہ جب سے رمضان المبارک شروع ہواہے چمن شہرمیں امن وامان برقراررکھنے کیلئے ڈی پی او اورایس ایچ اوگل محمداعوان کی دن رات ار انتھک محنت پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ شہرمیں اکثرکاروباری روڈوں مارکیٹوں پرپولیس کی گشت کرنے سیاورشہرکے داخلی وخارجی راستوں پرپولیس ناکے لگانے پرتاجروں اوردکانداروں نے سکھ کاسانس لیاہے اگرپولیس اورایس ایچ اوگل محمداعوان کی ذاتی دل چسپی اسی طرح جاری رہی تووہ وقت دورنہیں جو چمن شہر امن وامان میں پاکستان کی مثالی شہربن جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں