صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑاور مشیر کھیل کااسپیکر بلوچستان اسمبلی کے والدکے انتقال پر تعز یت کا اظہار

اتوار 19 مئی 2019 22:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نور محمد خان دمڑنے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقادوس بزنجو کے والد میر عبدلمجید بزنجو کے انتقال پر تعز یت کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے ۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر کھیل ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد کی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے صوبائی مشیر نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ صبر ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں