صوبائی حکومت میرٹ اور شفافیت کر کسی صورت سمجھوتہ نہی کریگی ،میرظہور بلیدی

خواتین بلخصوص مائوں کے لئے اسمبلی کے قوانین میں تبدیلی کی جانی چاہیے ،صوبائی وزیر خزانہ و اطلاعات

اتوار 19 مئی 2019 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) صوبائی وزیر خزانہ و اطلاعات میرظہور بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میرٹ اور شفافیت کر کسی صورت سمجھوتہ نہی کریگی ،صوبے میں اصلاحات لائی جارہی ہیں جن سے میرٹ کو یقینی بنا نے اور اداروں کا بنیادی ڈھانچہ بہتر ہوگا، بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں ترمیم کا بل جلد اسمبلی سے منظور کرلیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ،میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں ترمیم کا بل اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کیا جا چکا ہے کمیٹی کی نظر ثانی کے بعد بل جلد ہی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن میں موجود خامیوں کو دور کیا جائیگا حکومت میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریگی،انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین بہت سے مسائل سے دو چار ہیں جنہیں حل کر نے کے لئے خواتین اراکین کو کردار ادا کرنا چاہیے خواتین بلخصوص مائوں کے لئے اسمبلی کے قوانین میں تبدیلی کی جانی چاہیے انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل حل کر نے کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں