سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی ودیگر کا سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سے اظہار تعزیت

پیر 20 مئی 2019 21:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی، صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی ،سابق وزیرداخلہ میر ظفر زہری ،سابق صوبائی وزیر خزانہ میر خالد خان لانگو اورپارلیمانی سیکریٹری بی ڈی اے میر سکندر عمرانی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوںنے ان کے والد سابق ڈپٹی اسپیکر میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سے ان کے والد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں