وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وفاقی وزیر انسداد منشیات سردار علی محمد مہر کے انتقال پراظہار افسوس

منگل 21 مئی 2019 15:02

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وفاقی وزیر انسداد منشیات سردار علی محمد مہر کے انتقال پراظہار افسوس
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وفاقی وزیر انسداد منشیات سردار علی محمد مہر کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے ، منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ مرحوم سردار علی محمد مہر ایک سینئر پارلیمنٹرین تھے جنکا سندھ کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے اور بطور وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر نے سندھ کے عوام کی ترقی میں اہم کردارادا کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وفاقی وزیرانسداد منشیات سردار علی محمد مہر کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی اورسوگوار خاندان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں