وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ان کے والدکی وفات پر تعزیت کی

منگل 21 مئی 2019 23:30

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ان کے والدکی وفات پر تعزیت کی
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان مختصر دورے پر حب پہنچے اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ان کے والد میر عبدالمجید بزنجو کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا، اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی، میر ظہور احمد بلیدی، میر نصیب اللہ مری، سردار سرفراز خان ڈومکی، رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی اور سابق صوبائی وزیر پرنس علی بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں