قومی احتساب بیورو بلوچستان کے زیر اہتمام جمعرات کو کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا

بدھ 22 مئی 2019 17:08

قومی احتساب بیورو بلوچستان کے زیر اہتمام جمعرات کو کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان فرمان الله چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی خصوصی ہدایات پر کل جمعرات 23مئی کودن 2:00سے 3:00بجے کے درمیان کرپشن سے متعلق عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے۔ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے یا متاثرہ افراد کرپشن سے متعلق معلومات اور شکایات مکمل شواہد کے ساتھ نیب کے ریجنل آفس میں ڈی جی نیب کے روبرو پیش کر سکتے ہیں۔

نیب کے قانون 1999کے دائرہ کار میں آنے والی تمام شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوام الناس کی راہنمائی کے لئے مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسے جرائم جو نیب کے دائرہ کار میں آتے ہیں جیسے سرکاری خزانے کو کسی فرد یا ادارے کی طرف سے نقصان پہنچایا گیا ہو، سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد حاصل کئے گئے ہوں، عوام الناس سے دھوکہ دہی کی گئی ہو، بینکوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی واجبات کی دانستہ عدم ادائیگی کا ارتکاب کیا گیا ہو یا عوامی عہدے داروں اور سرکاری ملازمین اپنے مالی وسائل سے آعلی زندگی گزاررہے ہوں اور ناجائز اثاثے بنائے ہوں، ایسی تمام شکایت پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم سائیلین سے کہا گیا ہے کہ کھلی کچہری میں زاتی نوعیت کے مسائل لانے کے بجائے عوام الناس سے دھوکہ دہی سے متعلق کیسز سمیت سرکاری خزانے کو لوٹنے والے عناصر کی نشاندہی کی جائے۔ کھلی کچہری کا انعقاد چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر تمام ریجنل آفسز میں ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے ۔ چئیرمین نیب کی ہدا یت کی روشنی میں ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان فرما ن اللہ کل جمعرات کو کھلی کچہری میں کرپشن سے متعلق لوگوں کی شکایات سنیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں