گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبائی محتسب سیکریٹریٹ بلوچستان کو مختلف افراد کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے دی جانے والی درخواستوں کا جائزہ لیکر فوری طور پر نمٹایا

بدھ 22 مئی 2019 17:12

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبائی محتسب سیکریٹریٹ بلوچستان کو مختلف افراد کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے دی جانے والی درخواستوں کا جائزہ لیکر فوری طور پر نمٹایا
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبائی محتسب سیکریٹریٹ بلوچستان کو مختلف افراد کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے دی جانے والی درخواستوں کا جائزہ لیکر فوری طور پر نمٹایا۔ گورنر بلوچستان کے علم یہ بات آئی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے شکایت کنندگان کی درخواستیں فیصلے کے منتظر ہیں جبکہ غریب و نادار سائلین کی اکثریت کا تعلق اندرونی صوبے کے مختلف دور افتادہ علاقوں سے ہیں اور ان کیلئے باربار صوبائی محتسب سیکریٹریٹ کی حاضری کیلئے کوئٹہ آناجانا انتہائی دشوار ہے۔

گورنر نے کئی برسوں سے زیر التواء سینکڑوں درخواستوں کا جائزہ لیکر انہیں نمٹادیا جن کیلئے بڑی تعداد میں درخواست دہندگان گورنر بلوچستان کے ممنون ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان ایک ممتاز قانون دان اور سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ کی حیثیت سے قانون کو عوام کے مصائب ومشکلات کو کم کرنا ایک موثر ذریعہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ یہ بات پیش نظر رکھی ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔ خدمت خلق کے اس جذبے سے سر شار ہوکر وہ ہر جمعہ کو باقاعدگی سے سائلین سے انکی شکایات سنتے ہیں اور انکے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ عدل و انصاف کی پاسداری مزید استحکام پاسکے۔ اس ضمن میں انہوں نے موجودہ جمع شدہ درخواستوں کے جلدازجلد نمٹانے پر بھی زور دیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں