گورنر بلوچستان نے محتسب بلوچستان کو مختلف افراد کی جانب سے انصاف کی فراہمی بارے دی جانیوالی درخواستوں کا جائزہ لیکر فوری طور پر نمٹایا

بدھ 22 مئی 2019 22:23

گورنر بلوچستان نے محتسب بلوچستان کو مختلف افراد کی جانب سے انصاف کی فراہمی بارے دی جانیوالی درخواستوں کا جائزہ لیکر فوری طور پر نمٹایا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبائی محتسب سیکریٹریٹ بلوچستان کو مختلف افراد کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے دی جانے والی درخواستوں کا جائزہ لیکر فوری طور پر نمٹایا ۔ گورنر بلوچستان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے شکایت کنندگان کی درخواستیں فیصلے کے منتظر ہیں جبکہ غریب و نادار سائلین کی اکثریت کا تعلق اندرونی صوبے کے مختلف دور افتادہ علاقوں سے ہیں اور ان کیلئے بار بار صوبائی محتسب سیکریٹریٹ کی حاضری کیلئے کوئٹہ آنا جانا انتہائی دشوار ہے ۔

گورنر نے کئی برسوں سے زیر التواء سینکڑوں درخواستوں کا جائزہ لیکر انہیں نمٹادیا جن بڑی تعداد میں درخواست دہندگان گورنر بلوچستان ممنون ہیں ۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان ایک ممتاز قانون دان اور سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ کی حیثیت سے قانون کو عوام کے مصائب و مشکلات کو کم کرنا ایک مؤثر ذریعہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ یہ بات پیش نظر رکھی ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف کے قتل کے مترادف ہے ۔ خدمت خلق کے اس جذبے سے سر شار ہوکر وہ ہر جمعہ کو باقاعدگی سے سائلین سے ان کی شکایات سنتے ہیں اور ان کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ عدل و انصاف کی پاسداری مزید استحکام پاسکے ۔ اس ضمن میں انہوں نے موجودہ جمع شدہ درخواستوں کے جلد از جلد نمٹانے پر بھی زور دیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں