موجودہ حکومت عورتوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ معاشرتی تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھی پر عزم ہے ،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی

جمعرات 23 مئی 2019 23:00

موجودہ حکومت عورتوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ معاشرتی تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھی پر عزم ہے ،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عورتوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ معاشرتی تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھی پر عزم ہے کیونکہ سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے سے ہی عورتیں ملک و قوم کی پائیدار ترقی و خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے قابل ہوجائیں گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ حرمت نسواں ویلفیئر سوسائٹی کی چیئرمین حمیدہ علی ہزارہ اور جنرل سیکریٹری محمد علی ہزارہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہاکہ ایک طرف اگر لوگ جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہورہے ہیں تو دوسری جانب بعض عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے روز مرہ زندگی پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور گھریلوزندگی اور خاندانی رشتوں کو نئی مشکلات سے دوچار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضروری ہے کہ سوشل میڈیا کے درست استعمال کے احساس کو میڈیا ، سیمیناروں اور تقریبات کے ذریعے اجاگر کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہماری جاندار اقدار و روایات عورتوں کے حقوق و احترام کی پاسداری میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ہماری مشترکہ کاوشوں سے ہی ہم استحصال ، تشدد اور ہراساں کرنے کے واقعات سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں