کوئٹہ دھماکہ؛ مسجد میں خطبہ دینے والے مولوی عطاالرحمن شہید

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ منبر کے قریب پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے سے کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 مئی 2019 14:32

کوئٹہ دھماکہ؛ مسجد میں خطبہ دینے والے مولوی عطاالرحمن شہید
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2019ء) : کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں مسجد میں خطبہ دینے والے مولوی عطاالرحمن بھی شہید ہو گئے ہیں۔جب کہ زخمیوں کی تعداد 16سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے بعد افراد کی حالت نازک بھی بتائی جا رہی ہے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشتون آباد میں واقع رحمانیہ مسجد میں دھما کا نماز جمعہ کے دوران ہوا،مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی. ذرائع کا کہناہے کہ سیکورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں بھاری تعداد میں جائے وقوعہ پرپہنچے اوردھماکے سے متاثر ہونے والے نمازیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا. کوئٹہ کے سول ہسپتال میں اب تک 15 زخمی منتقل کیے جاچکے ہیں جبکہ کئی زخمیوں کو قریبی نجی ہسپتال بھی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کی نوعیت شدید تھی جس سے آس پاس کی کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ماہ رمضان اور پھر جمعہ کا روز ہونے کی وجہ سے مسجد میں نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔دھماکے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں بھی جائے وقوع کی طرف روانہ ہو گئیں۔زخمیوں کو نجی گاڑیوں کے زریعے بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسجد میں دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے سے کیا گیا۔

دھماکہ منبر کے قریب کیا گیا جس وجہ سے خطبہ دینے والے مولوی بھی جام شہادت نوش کر گئے۔سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو حصار میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے‘کوئٹہ میں جمعہ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اوراس موقع پر پولیس اور ایف سی کے اضافی اہلکارتعینات کئے گئے ہیں. پولیس کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ جمعے کے موققع پر کوئٹہ میں سیکورٹی الرٹ تھی، شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی کے اضافی اہلکارتعینات کئے گئے تھے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں پر بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظاما ت تھے.

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں