کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد کے قریب دھماکہ 2 افراد شہیدجبکہ22 زخمی ہوگئے

جمعہ 24 مئی 2019 17:02

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد کے قریب دھماکہ 2 افراد شہیدجبکہ22 زخمی ہوگئے
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد کے قریب دھماکہ 2 افراد شہید جبکہ22 زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے پشتون آباد رحمانیہ مسجد کے قریب نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل دھماکے میں مسجد کا پیش امام مولوی عطاء الرحمن اورشاہ زیب شہید جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے،پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرلاش اورزخمیوں کومقامی ہسپتالوں میں منتقل کرکے علاقے کو گھیرے لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے،زخمی ہونے والے شناخت روزی محمد ،سردار محمد ،راشد علی ،رحیم داد ،عبدالرحمن ،عزیز اللہ ،فدامحمد ،حکمت اللہ ،محمدسرور ،سعید احمد ،اجمل خان ،دلشاد احمد ،نورالدین ،خواجہ محمد ،مشتاق ،محمد یعقوب ،محمدیونس ،حبیب اللہ ،سمع اللہ ،گل شاہ ،محمد آصف ،ناصر کے نامو ںسے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں