ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کا قومی شاہراہ پر بابا ہوٹل کے قریب نئے تعمیر شدہ ثقافتی ماڈل کا معائنہ

ہفتہ 25 مئی 2019 23:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے گزشتہ روز قومی شاہراہ پر بابا ہوٹل کے قریب نئے تعمیر شدہ ثقافتی ماڈل کا معائنہ کیا لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے لیے قومی شاہراہ پر ناڑی بینک کے قریب بھی اس طرح کا ایک اور ثقافتی ماڈل تعمیر کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ جرگہ ہال کے قریب گرین بیلٹ بھی تعمیر کیا جارہا ہے جس کی تعمیر کے بعد شہر کی خوبصورتی میں نکھار آئے گا انہوں نے کہا کہ سبی شہر تاریخی شہر ہونے کے نعطے انتہائی اہمیت کا حامل شہر ہے میری بھرپور کوشش ہے کہ سبی شہر کی خوبصورتی اور ثقافتی اعتبار سے اس میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لئے تمام عملی اقدامات کئے جائیں گے واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر سبی سید شاہد شاہ کے ان مثبت اقدامات کو سبی کے تمام حلقوں نے بے حد سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں