موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں پائیدار امن وامان کے قیام اور بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے کثیر جہتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

ہفتہ 25 مئی 2019 23:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں پائیدار امن وامان کے قیام اور بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے کثیر جہتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت خوشحالی اور امن کے پیغام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ لیکن بلوچستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ یہاں کی عوام خوشحال ہو۔

(جاری ہے)

اس لیے دہشت گردی، شرپسندی اور کئی دوسرے منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے عوام اور حکومت میں دوریاں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں، شرپسندوں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کے خلاف بلوچستان کے عوام کا اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ زندہ قومیں مشکلات اور آزمائشوں کا مقابلہ متحد ہو کر ہی کرتے ہیں۔علاوہ ازیں اس عزم اور یقین کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ قوم ہر مشکل اور آزمائش کے خلاف کامیاب اور سرخرو ہو کر ترقی اور خوشحالی کے منازل طے کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں