محکمہ صحت میں مزید کنٹریکٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی اور ایک ارب روپے کی مشینری خریداری کی گئی

ہفتہ 25 مئی 2019 23:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) محکمہ صحت میں مزید کنٹریکٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی اور ایک ارب روپے کی مشینری خریداری۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن اور وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری کے خصوصی کاوشوں سے محکمہ صحت بلوچستان نے سیکرٹری صحت حافظ عبد الماجد کی سربراہی میں مزید 35 سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کے آرڈرز کنٹریکٹ کی بنیاد پر دو سال کیلئے جاری کر دیئے جن کو بلوچستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں تعینات کر دیا گیا۔

ان ڈاکٹروں میں ماہرین امراض قلب، جراحی، الٹراساونڈ، ناک کان گلہ، اطفال، جلد، ریڈیالوجی، انکھ، لیب، ہڈی و جوڑ اور نشہ کے سپیشلسٹ شامل ہیں۔ ان ڈاکٹروں کو گوادر، مستونگ، خاران، لسبیلہ، پشین، چاغی، تربت، چمن، لورالائی، خضدار، حب، ڈیرہ بگٹی، سبی، جعفرآباد، پنجگور، ڑوب، قلعہ سیف اللہ اور ڈیرہ مراد جمالی میں تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بلوچستان کے چار اضلاع میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز سپیشل پیکیج پر تعینات کئے گئے ہیں جن میں ژوب، قلات، نوشکی اور چاغی کے اضلاع شامل ہیں۔

یاد رہے کہ موجودہ دور حکومت میں اس سال کے شروع میں بلوچستان کے دور دراز علاقوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹروں اور سٹاف نرسز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ صحت بلوچستان نے بڑے پیمانے پر کنٹریکٹ پر ڈاکٹرز اور نرسز تعینات کئے جس سے محکمہ صحت میں ڈاکٹروں اور نرسز کی افرادی قوت کی کمی بڑی حد تک پوری ہوئی اور دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے میں اسانی ہوئی۔

487 کنٹریکٹ ڈاکٹرز اور نرسز کے تعیناتی عمل میں لائی گئی جس میں 168 میڈیکل آفیسر ، 132 لیڈی میڈیکل آفیسر ، 46 ڈینٹل سرجن اور 141 نرسز شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر صحت بلوچستان کے محکمہ صحت سے متعلق وڑن پر عملدرامد کیلئے مزید 150کنٹریکٹ تعیناتیوں کے ارڈز جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے جس میں 50 میڈیکل آفیسر، 50 لیڈی میڈیکل آفیسر اور 50 سٹاف نرسز شامل ہیں۔

ان کوآبائی اضلاع میں تعینات کیا جائے گا جس سے محکمہ صحت میں سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری ادئیگی۔انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ مشینری، الات اور ادویات کی فراہمی بھی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ ایک ارب روپے لاگت کی مشینری اور الات میڈیکل سٹور ڈپو کو موصول ہوگئے ہیں جس کی سپلائی ائندہ ماہ شروع کردی جائے گی تاکہ کوئٹہ کے ٹیچنگ ہسپتالوں کو اور صوبے کے دیگر ہسپتالوں کو جدید مشینری سے لیس کیا جاسکے۔

اسکے علاوہ دو ارب روپے کی مشینری اور ادویات کی خریداری اگلے سال کیلئے اخری مراحل میں ہے۔ ادویات کی خریداری کو شفاف اور بہتری بنانے کیلئے بولی کیلئے ایک موثر دستاویز تیار کی گئی ہے جس میں تمام ٹیکنیکل لوگوں کی رائے کو شامل کیا گیا ہے تاکہ بہترین ادویات اور الات کی خریداری کی جاسکے۔ اسکے علاوہ بڑی تعداد میں سالانہ خریداری کیلئے باقائدہ کیلینڈر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ شیڈول کے مطابق ادویات اور طبی الات کی بروقت خریداری کی جاسکے اور مریض مشکلات سے دوچار نہ ہوں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں