بی آئی ایس پی کی سہ ما ہی امداد 4834/-روپے سے بڑھا کر 5000/-کردی گئی

ہفتہ 25 مئی 2019 23:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) بی آئی ایس پی (پ آر) ڈائریکٹرجنرل بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے دی جانے والی سہ ما ہی امداد 4834/-روپے سے بڑھا کررواں سہ ماہی (جنوری ،فروری ،مارچ 2019)سے پانچ ھزارروپے (5000/-) کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رقم وصول کرتے وقت اس بات کی تسلی کرلیں کہ آپ نے پورے 5000/-روپے وصول کرلیے ہیں ۔رقم وصول کرتے وقت دکاندار POS/-ایجنٹ سے رسید ضرورحاصل کریں ،پیسے کم یار سید نہ ملنے یاکسی قسم کے خورد بر د /فراڈ کی صورت میں متعلقہ تحصیل آفس BISP))تشریف لائیں یادرج ذیل نمبر پراپنی شکایت درج کرائیں ۔نمبر یہ ہے 0800-26477۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں