کیسکو سینٹرل سرکل کی ٹیموںنے بلوںکی عدم ادائیگی اوربقایاجات کے حامل مختلف نادہندہ سرکاری محکموں کے مجموعی طورپر36کنکشنز منقطع کر دیئے

اتوار 16 جون 2019 00:05

کوئٹہ۔15 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی نادہندگان کے خلاف کیسکوکے تمام سرکلزمیں کارروائیاں جاری ہے ۔اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت زرغون ڈویژن کی ٹیموںنے بلوںکی عدم ادائیگی اوربقایاجات کے حامل مختلف نادہندہ سرکاری محکموں کے مجموعی طورپر36کنکشنز منقطع کردئیے ہیں۔

جن محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE)،محکمہ واسا،محکمہ پولیس،محکمہ صحت، کیوایم سی اور محکمہ تعلیم شامل ہیں۔جن کے ذمہ مجموعی طورپر تقریباً50ملین روپے سے زائد کے بقایاجات ہیں۔ اسی طرح کیسکوسپیزنڈسب ڈویژن کی ٹیم نے ایس ڈی او اور لائن سٹاف پر مشمل عملہ کے ہمراہ دشت کے علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے نادہندگان کے 6 ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے جبکہ کیسکوسٹی ڈویژن اور سریاب ڈویژن کی ٹیم نے گوالمنڈی، شیخ ماندہ ، کچہری اور لیاقت بازارسب ڈویژنزکی حدودمیں گھریلو اور کمرشل صارفین کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کیسکو پشین سرکل کے علاقوں خانوزئی، قلعہ عبداللہ اور پشین میں جبکہ لورالائی سرکل کے تحت لورالائی، دکی، ژوب اور قلعہ سیف اللہ کے علاقوںمیں سینکڑوںگھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے ۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں کیسکوکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈھاڈر، سبی، ڈیرہ مرادجمالی اور صحبت پورکے علاقوںمیں بجلی بلوںکی مدمیں بقایاجات پرگھریلواور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے ،نیز کیسکوخضدارسرکل کی ٹیموںنے قلات، منگچر، خضدار،خاران اور نوشکی کے علاقوںمیں ایس ڈی او اور لائن اسٹاف پر مشتمل عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گھریلواور کمرشل صارفین کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے ۔

کیسکومکران سرکل کے تحت بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران تربت سب ڈویژن کی ٹیم نے 11KVآبسر فیڈرسے نادہندگان کی3ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پراُتاردئیے ۔واضح رہے کہ کیسکونے تمام نادہندہ سرکاری اورنجی نادہندگان کو بقایاجات جمع کرانے کے سلسلے میں نوٹس جاری کردئیے ہیں جس میں نادہندگان کو بجلی بلوںکی مدمیں واجبات فوری طورپرجمع کرانے کی اپیل کی ہے ۔لہٰذاتمام صارفین اپنے بل کی بروقت ادائیگی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی فورپر جمع کرائیں بصورت دیگر بلاتفریق اُن کے کنکشن منقطع کردئیے جائیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں