علاقے کے عوام کی بلاامتیازرنگ ونسل خدمت میر ا منشور ہے، ملک نعیم خان بازئی

اتوار 16 جون 2019 00:15

کوئٹہ۔15 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کی بلا امتیاز رنگ و نسل خدمت میرا منشورہے ماضی میں عوام سے ووٹ لے کر بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی لہذا موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے دوردراز علاقوںمیں تعلیم صحت پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کے لیے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی جمال آباد کچلاک میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر شرکاء میں علاقہ کے قبائلی عمائدین ودیگر لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ علاقے کے عوام کی بلاامتیازرنگ ونسل خدمت میر ا منشور ہے ماضی میں عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جسکی وجہ سے عوام پانی جیسی قدرتی نعمت سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بھی میں اپنے عوام کے ساتھ ایمانداری سے کھڑا تھا اور آج بھی میرے گھر کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں ان کے ہر دکھ سکھ میں ایمانداری سے کھڑاہوںانہوں نے کہاکہ عوام رنگ برنگی خوشنما نعرے لگانے والوں کے دھوکے فریب میں نہ آئیںچالیس سال سے عوام سے وو ٹ لیکرمنتخب نمائندوںنے من پسندلوگوں کو نوازا اور غریب عوام کو بے یارومددگار چھوڑاکبھی عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دی انھوں نے کہا کہ علاقے میں صحت تعلیم پانی کی فراہمی سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں تقریب سے ملک عبدالستار ،ملک ہاشم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نعیم خان عوام کی خدمت کے لیے دن رات مصروف ہیں ان کا رویہ چھوٹے بڑوں کے ساتھ دوستانہ اور مثالی ہے علاقے کے عوام ان سے بے حدخوش ہیں سرکاری فنڈز کی عدم فراہمی کی باوجود انہوں نے اپنی ذاتی خرچ سے نوٹیوب ویلوں کے لیے رقم دی اور آج عوام کا اہم دیرینہ پانی کا مسئلہ ہوا اس موقع پر ملک نعیم خان بازئی نے علاقے کیلئے دوعدد ٹرانسفارمرز ،10 بجلی کے کھمبے پانی کی فراہمی کے لیے دو ہزار فٹ پانی کی پائپ فراہمی کا اعلان کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں