پی ٹی آئی ملک میں حقیقی تبدیلی ،ترقی اورخوشحالی کے لئے جدوجہدکررہی ہے، تحریک انصاف کے مرکزی رہنماملک عنایت اللہ کاکڑ

اتوار 16 جون 2019 00:15

کوئٹہ۔15 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کو اقتدارکی صورت میں لٹیروں کی خالی جھولی ملی ہے پی ٹی آئی ملک میں حقیقی تبدیلی ،ترقی اورخوشحالی کے لئے جدوجہدکررہی ہے، اقتدارپھولوں کا ہارنہیںبلکہ کانٹوں کی سیج ہے۔ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے مرکزی رہنماملک عنایت اللہ کاکڑ نے قبائلی شخصیت ملک حاجی محمدغوث کی ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک اعظم خان مہترزئی ،ملک نعمت اللہ مہترزئی ،ڈاکٹر طاہر بڑیچ اوردیگر بھی موجودتھے ۔ملک عنایت اللہ کاکڑ نے کہاکہ تحریک انصاف نہ صرف ملک میں بلکہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی اورعوام کی طرزمعاشرت میں تبدیلی کے لئے برسرپیکار ہے،ماضی کی حکمرانوں کی ترجیحات ذاتی اورگروہی مفادات تھی ،جبکہ پارٹی قائد عمران خان اوران کی ٹیم کی سیاست کا محورعوام کو خوشحال اور ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں