موجودہ حکومت کی بنیادی ترجیح مفاد عامہ ہے، صوبائی وزیر داخلہ پی ڈی ایم اے و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو

اتوار 16 جون 2019 23:25

کوئٹہ۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) صوبائی وزیر داخلہ پی ڈی ایم اے و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ اور حکومتی اراکین وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی سربراہی اور رہنمائی میں بلوچستان کو راست سمت پر چلانے کے لئے اپنی تمام تر توانائی اور صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کسی سیاسی دباؤ میں آئے بغیر صوبے کے انتظامی اور معاشی معاملات کی بہتری کے لیے بہتر فیصلے اور تاریخی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

آج حکومتی اراکین سمیت مخالفین بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتظامی اور معاشیات صلاحیتوں کے معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبے میں امن و استحکام کی بحالی سمیت اچھی حکمرانی کے قیام سے صوبے کے تمام اداروں اور محکموں کے استعدادکار کو بڑھانا اور نتیجہ خیز بنانا چاہتی ہی- صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کے قیام سے اب تک وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صدارت میں صوبائی کابینہ کے اجلاسوں کا انعقاد تواتر سے کیا جارہا ہے جس میں تمام محکموں کے امور اور ذمہ داریوں کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ صوبے کی ترقی اور مفاد عامہ کے خلاف حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکی- کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف وزیر اعلیٰ بلوچستان کا موقف روز روشن کی طرح عیاں ہے، بدعنوانی کے خلاف صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے قطعی عدم برداشت کی پالیسی کی وجہ سے کرپشن اور بدعنوانی کی راہیں مسدود ہو کر رہ گئی ہیں- صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بنیادی ترجیح مفاد عامہ ہے، صوبائی محکموں، صوبائی کابینہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے جو بھی فیصلے اقدامات اور اصلاحات اٹھائے گئے ہیں ان کا بنیادی مقصد عوام کو سہولت اور رلیف پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ 2019-20 کی حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ بجٹ موجودہ حکومت کی جانب سے پہلا بجٹ ہے جو کہ تاریخی بجٹ ثابت ہو گا- بجٹ میں امن و امان، صحت،تعلیم، کھیل، تعمیرات، معدنیات، ذراعت سمیت دیگر شعبوں کو متوازی اہمیت دی گئی ہی- موجودہ بجٹ کے تیار کرنے سے قبل صوبے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو نا صرف اعتماد بلکہ ان سے آراء بھی لیا گیا ہی- صوبائی وزیر نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے قیادت و رہنمائی اور صوبائی شراکت داروں کے مشاورت سے بنایا گیا بجٹ متوازن، عوام دوست اور کثیر جہتی بجٹ ہی- موجودہ بجٹ کے ثمرات سے صوبے کے تمام لوگ بلا رنگ و نسل اور علاقائیت کے یکساں مستفید ہوں گی- یہ بجٹ نوجوانوں کے لیے مسرت اور خوشی کی نوید بنے گی کیونکہ اس بجٹ کے بعد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں