تعلیم اور شعبہ صحت پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ضلع میں تعلیمی نظام کے بہتر ہونے سے پسماندگی دور ہوگی اور ترقی آئے گی، ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ

اتوار 16 جون 2019 23:25

کوئٹہ۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے ہفتے کے روذ ضلع کے مختلف سکولوں اور ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل،تحصیلدار عبدالصمد مری ،ایجوکیشن آفیسر محمد حیفظ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میر شمس مری ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی رفیق بزدارکے ہمراہ ضلع کے مختلف علاقوں میں سکولوں اور بنیادی مراکز صحت کے سینٹروں کا اچانک دورہ کیا ہے مختلف علاقوں میں سکولز بند ہونے اور ٹیچروں کی غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر ایجوکیشن آفیسر پر شدید برہم ہوئے اورغیر حاضر اساتذہ کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی کہ ضلع میں نظام تعلیم کو بہتر کیا جائے بصورت دیگر سب کے خلاف کارروائی ہوگی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے کہا کہ ضلع میں تعلیم اور شعبہ صحت پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ضلع میں تعلیمی نظام کے بہتر ہونے سے پسماندگی دور ہوگی اور ترقی آئے گی ہماری اولین کوشش ہے کہ ضلع میں شعبہ تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے کر نظام کو بہتر بنائیں جس سے ضلع میںمثبت تبدیلی کا آغاز ہوگامحکمہ صحت کے بنیادی مراکز صحت کے سینٹروں کی کارکردگی بہتر ہے جس سے عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات میسر ہورہے ہیںضلع کے سکولوں اور ہسپتالوں میں ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں