تمام ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑی کا روٹ پرمٹ حاصل کریں،محکمہ ٹرانسپورٹ

اتوار 16 جون 2019 23:25

کوئٹہ۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ پی ٹی اے بلوچستان حاجی جان محمد حسنی نے ڈی سی کچھی اے سی مچھ کے تعاون سے نائب رسالدار قدیر احمد سمالانی کے عملے کے ہمراہ کو لپور چیک پوسٹ پر بغیر پرمٹ،تجدید نہ کرنے اور غیر قانونی طور پر دوسرے روٹ استعمال کرنے والے ٹینکرز،ٹرالرز،آئل ٹینکرز اور گیس بوزر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 63گاڑیوں کو وراننگ جاری کیے۔

ان گاڑیوںمیں اکثر کے پاس بلوچستان کے روٹ پرمٹ موجود نہیںتھے جبکہ یہ گاڑیاں روازنہ ہمارے صوبے کا روٹ استعمال کرتے ہیں۔جس سے صوبے کو ریونیو کی مد میں نقصان ہورہاہے واضح رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے تمام ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنی گاڑی کا روٹ پرمٹ حاصل کریں مگر اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں نے حکومتی احکامات کو نظر انداز کیے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے کی ریونیو میں اضافہ کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ان کے خلاف وقتاً فوقتاً کاروائی عمل میں لایاجارہا ہے تاکہ صوبے کے ریونیو میں اضافہ ہو سکے اور غیر قانونی طور پر روٹ استعمال کرنے والوں کو روکا جائے۔اس موقع پر پرمٹ نہ ہونے اور فیس جمع نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد پرمٹ حاصل کریں۔

اس موقع پر جبکہ نیٹو کے این او سی پر چلنے والی گیس بوزرز گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے علاوہ ازیں گورنمنٹ بلوچستان اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ہدایت کی روشنی میں ڈرائیوروں کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پرمٹ کی تجدید جلد از جلد کروالیں اور خلاف ورزی کی صورت میں محکمہ ٹرانسپورٹ،صوبائی محکمہ داخلہ بلوچستان کلکٹر کسٹم بلوچستان اور کلکٹر کسٹم کراچی کو بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ ٹیکس کی مد میں ریونیو میں اضافہ ہوسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں