لیبارٹری سیکنڈری سکول مستونگ کے سینئر استاد ماسٹر ارباب محمد ایوب کاسی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے

اتوار 16 جون 2019 23:25

کوئٹہ۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) لیبارٹری سیکنڈری سکول مستونگ کے سینئر استاد ماسٹر ارباب محمد ایوب کاسی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے،مرحوم ارباب نظر محمد کاسی کے فرزند مرحوم حاجی ارباب محمد یونس کاسی کے چھوٹے بھائی شہید نصیب اللہ کا سی، نجیب اللہ کاسی، زین اللہ کاسی اور فرمان اللہ کاسی کے والد،ارباب عبدالقدوس، ڈاکٹرارباب عبدالودود پرنسپل کمز، ڈاکٹرارباب عبدالواحد، مرحوم عبدالستار کاسی کے چچا زاد بھائی ،مرحوم محمد انور اچکزئی مرحوم شیخ ولی محمد مرحوم عبدالحمید کاکڑ کے برادر نسبتی ،ڈاکٹر محمد امین درانی، محمد داود درانی کے بہنوئی ،ارباب محمد ادریس کاسی، ارباب طیب کاسی،ارباب اویس کاسی کے چچا اورنصراللہ شیخ انفارمیشن آفیسر ڈی جی پی آر، عنایت اللہ، کلیم اللہ، نصیر کاکڑ، سرور اچکزئی، ظفر اچکزئی کے ماموںاورافتخار ساتکزئی کے سسر تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی ان کے آبائی علاقے نزد مسجد قاضیان محلہ ژڑخیلان مستونگ میں ان کی رہائش گاہ پر جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں