کوئٹہ، جام حکومت نے ایک تاریخی بجٹ پیش کرکے اپوزیشن جماعتوں کی رات کی نیندیں حرام کردی ہیں، میرعبدالکریم نوشیروانی

اتوار 23 جون 2019 21:25

Fکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدروسابق صوبائی وزیر میرعبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ جام حکومت نے ایک تاریخی بجٹ پیش کرکے اپوزیشن جماعتوں کی رات کی نیندیں حرام کردی ہیں، صوبائی بجٹ میں تمام شعبہ ہائے زندگی کا احاطہ کیاگیا ہے اور یہ عوامی خواہش کا آئینہ دار بجٹ ہے، باپ پارٹی کا صوبے کے عوام کو یہ پہلا تحفہ ہے۔

یہ بات انہوں نے ایک اپنے جاری کردہ بیان میں کہی سابق صوبائی وزیر میرعبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ جام حکومت نے اپنی10ماہ کے مختصر اقتدار کے دوران بلوچستان کے عوام کو ایک عوامی بجٹ سے نواز کر صوبے کے عوام کا حق ادا کردیا ہے۔ اس تاریخی بجٹ میں ہر شعبہ ہائے زندگی کا احاطہ کیاگیا ہے جبکہ بلوچستان کے تمام محکموں کو بھی ترقی کے اس عمل میں شامل کیاگیا ہے جوکہ وزیراعلی جام کمال اور ان کی ٹیم کا مختصر عرصے میں ایک اہم کارنامہ ہے ماضی کی حکومتوں نے جس طرح سے صوبے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کونظرانداز کیا تھا موجودہ حکومت نے ان تمام شعبہ زندگی کو اہمیت دیکریہ بات ثابت کردی ہے کہ جام حکومت اس صوبے اور عوام کے ساتھ مخلص ہے اور ان کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کے لئے کوشاںہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جام حکومت نی20سی25 میگاپراجیکٹس وفاقی پی ایس ڈی پی اور صوبائی پی ایس ڈی پی میں شامل کرکے بلوچستان کے عوام کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے جو وعدے کئے تھے انہیں بھی پورا کردیا ہے۔ وفاقی اورصوبائی پی ایس ڈی پی میں ڈیمز، کیڈٹ کالجز،بلوچستان ریذیڈنشل کالجزاورہسپتالوںسمیت عوامی فلاح وبہبود کے دیگر پراجیکٹس کو شامل کرنا خوش آئند اقدام ہے اسی طرح صوبے میں کینسر ہسپتال نہیں تھا اسے بھی ان بڑے میگاپراجیکٹس میں اس مرتبہ شامل کردیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی کایہ پہلا تحفہ ہے جوکہ وزیراعلی جام کمال کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کو ملا ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی بجٹ کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتیں گھبراگئی ہیں کیونکہ اپوزیشن جماعتوں نے ماضی میں تھال میں کھایاتھا اب پلیٹ میں ان کا گزارہ نہیں ہوسکتا اسی لئے وہ مخالفت پر اترآئی ہیں اور تنقید برائے تنقید کررہی ہیں ان کی یہ تنقید تعمیری نہیں بلکہ تخریبی ہے۔

بلوچستان کے عوام ان سب کے چہرے پہچان گئے ہیں وہ اب ان کی طفل تسلیوں میں نہیں آئیں گے بلکہ حقیقی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھانے والی سیاسی قیادت کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور شعیب نوشیروانی 1985سی2018تک کامیاب ہوکر اسمبلی میں آتے رہے ہیں اور ہم نے اس دوران بہت سے صوبائی بجٹ دیکھے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ہمیں جام کمال کی10ماہ کے مختصر عرصے میں بنائے گئے صوبائی بجٹ میں عوامی بجٹ ہونے کی جھلک دکھائی دی ہے جس پر ہم جام کمال اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں