وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات، بجٹ منظوری کیلئے اعتماد میں لیا

منگل 25 جون 2019 20:59

وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات، بجٹ منظوری کیلئے اعتماد میں لیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر براے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ممبران قومی اسمبلی سردار محمد اسرار ترین، خالد حسین مگسی، احسان اللہ ریکی اور روبینہ عرفان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کے لئے رکھے گئے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر بی اے پی کے اراکین اسمبلی کو مالی سال 2019-20 کے بجٹ کی منطوری کے لئے اعتماد میں لیا گیا ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک، معاونین خصوصی نعیم الحق اور ندیم افضل گوندل بھی موجود تھے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں