گورنربلوچستان سے صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل جون 20:59

گورنربلوچستان سے صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان کی ملاقات، ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں آزادجموں کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے ملاقات کی ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ کشمیر کے عوام حق خود ارادیت کے حصول کیلئے ایک طویل عرصے سے جدو جہد کررہے ہیں اور پاکستان ان کی جدو جہد کی نہ صرف مکمل حمایت کرتا ہے بلکہ دنیا کے ہر فورم پر اپنا موقف واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودا رادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کر سکیں ۔

انہوںنے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھی اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کی توجہ کشمیر ی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی جانب دلانے میں پیش پیش ہیں۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments