وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر میڈیکل کالجوں میںداخلوں کے عمل میں تاخیر سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس

بدھ جولائی 23:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر بلوچستان کے میڈیکل کالجوں میںداخلوں کے عمل میں ہونے والی تاخیر سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، صوبائی وزراء میر عارف جان محمد حسنی، مٹھا خان کاکڑ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نورالامین مینگل، سیکریٹری صحت حافظ عبدالماجد، سیکریٹری کالجز عبدالصبور کاکڑ، بولان میڈیکل کالج یونیورسٹی کے رجسٹرار شکیل احمد اور میڈیکل کالج میں داخلے کے امیدوارطلباء نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ جھالاوان میڈیکل کالج، مکران میڈیکل کالج اور لورالائی میڈیکل کالج میں داخلوں کے ٹیسٹ اور انٹرویو منعقد ہونے کے باوجود تاحال میرٹ لسٹوں کو آویزاں اور مشتہر نہ کئے جانے کے باعث امیدوارطلباء میں بے چینی پائی جاتی ہے اور وہ احتجاج کی جانب مائل ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار کو پی ایم ڈی سی کے اعتراضات کو فوری طور پر دور کرنے اور داخلوں کو حتمی شکل دے کر کلاسز کے اجراء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments