عوام کو معیاری و محفوظ دودھ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے ،کیمیکل و مضر صحت اشیاء کی دودھ میں ملاوٹ سے گریز کریں،ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر (ر)بشیر احمد

بدھ 17 جولائی 2019 23:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر (ر)بشیر احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں دودھ کی انسپیکشن کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں شہر بھر کے ڈیری فارمز و دودھ فروخت کرنے والوں کے سیل پوائنٹس چیک کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر بی ا یف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت اور وزیرصحت آکسیٹوسن انجیکشن کے استعمال پر ڈیری فارمز وملک شاپ مالکان کوجرمانے اور وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو غیر معیاری اور مضر صحت دودھ کی فروخت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے گرددن بدن گھیرا تنگ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیری فارم مالکان اور دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کو کئی بار تنبیہ گئی ہے کہ وہ عوام کو معیاری و محفوظ دودھ کی فروخت کو یقینی بنائیں اورکیمیکل و مضر صحت اشیاء کی دودھ میں ملاوٹ سے گریز کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عناصر جو چند ٹکوں کی خاطر عوام الناس کی صحت سے کھلواڑ کر رہے ہیں کہ ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی قبل ازیں ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے رئیسانی روڈ کے علاقے میں قائم مختلف ڈیری فارمز اور گھروں سے سپلائی ہونے والے دودھ کا معائنہ کیا اور موقع پر دودھ کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جبکہ متعدد مقامات پر فروخت و سپلائی ہونے والے دودھ میں مضر صحت کیمیکل کی موجودگی پر ان کا دودھ سپلائی کرنے کا سامان ضبط کرتے ہوئے دودھ کی سپلائی بند کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں