چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ سے بلو چستان ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ودیگر عہدیداروں کی ملاقا ت

جمعرات 18 جولائی 2019 23:20

کوئٹہ۔ 18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس جمال خان مندوخیل سے بلو چستان ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ودیگر عہدیداروں نے ملاقا ت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران چیف جسٹس بلوچستان سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے انہیں بار ایسوسی ایشنز کے عہدے دارمنتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ وکلاء کو درپیش مسائل زیر بحث آئے۔ چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ نے انکے مسائل کو حتی الوسع حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں