علم کے زیور سے ہمارے معاشرے کی نئی نسل کو آراستہ کرنا سب سے اچھا اور نیک اقدام ہے،صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نور محمد عمر

جمعرات 18 جولائی 2019 23:20

کوئٹہ۔ 18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) علم کے زیور سے ہمارے معاشرے کی نئی نسل کو آراستہ کرنا سب سے اچھا اور نیک اقدام ہے کیونکہ ہمارے بچے اس صوبے اور ملک کے مستقبل کے معمار ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نور محمد عمر نے نجی ادارے سپریہ ایجوکیشن انسٹیٹوٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر ہوتا ہے تعلیم سے لوگوں کے اذہان پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے زندگی کے ہر شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے سائنس و ٹیکنالوجی کی وجہ سے آج کی دنیا گلوبل ویلج بن گئی ہے صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑنے کہا کہ ہم سب کو نئی نسل کو جدید تعلیم دینے کے لئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے بالخصوص اساتذہ اپنی فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں ہمارے بچوں کی مستقبل اساتذہ کے ہاتھ میں ہے ۔

تقریب کے آخر میں صوبائی وزیرحاجی نور محمد دمڑنے طلباء اور دیگر شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں