گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ملاقات

اتوار 21 جولائی 2019 23:40

کوئٹہ۔ 21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے اتورا کے روز گورنر ہائوس کوئٹہ میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کی مجمو عی صورتحال ،ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیرا علیٰ پنجاب کچھ دیر گورنر بلوچستان کے ہمراہ رہے بعدازاں وہ دونوں بلوچستان کے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کی رہا ئش گاہ پر گئے اوران سے اُنکی ہمشیر ہ کی وفات پر تعزیت کی۔

علاوہ ازیںگورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے اتوار کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں سنیٹر مشا ہد حسین سیدنے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں صو بے کے انتظامی معا ملات ،جاری ترقیاتی منصوبے ، اہم سیاسی ایشو ز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں