صوبائی حکومت صوبے کی ترقی واستحکام میں صوبائی سطح پر تمام ترممکنہ اقدامات کررہی ہے،ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی

اتوار 21 جولائی 2019 23:40

کوئٹہ۔ 21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی واستحکام میں صوبائی سطح پر تمام ترممکنہ اقدامات کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت نے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی ہے تاکہ صوبے کے نوجوان تعلیم کے زیور سے بہتر طور پر آراستہ رہیں ۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبے کے نوجوان تعلیم پر خصوصی توجہ د ے کر اس ملک اور صوبے کی ترقی واستحکام میں اپنا کردار اداکریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کو شش ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو بہتر تعلیم دے کرصوبے اور ملک کا نام روشن کریں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہم سب کا بنیادی فریضہ ہے ۔آج دنیامیں جتنی بھی قوموں نے ترقی کی ہے سب تعلیم ہی کی مرہون منت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میںصوبے میںترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات سے براہ راست فائدہ حاصل کر سکیں ۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی پسماندگی کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لارہی ہے تاکہ لوگ کے تمام سہولیات سے آراستہ ہوکربہتر طور پر زندگی بسر کرسکیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں