پہلا ڈسٹرکٹ سپورٹس ایونٹس کچھی بولان منعقد ،کھیلوں کے مقابلوں کے میچ اختتام پذیر، مختلف دلفریب و دلچسپ کرتب پیش کئے گئے

منگل 13 اگست 2019 17:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) پہلا ڈسٹرکٹ اسپورٹس ایونٹس کچھی بولان کے سلسلے میں منعقد مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے میچ اختتام پذیر مقابلوں میں فٹ بال رسہ کشی باکسنگ نن چکو فائٹ اسٹیک فائٹ جمناسٹک کھاتہ خاردار تاروں پر لیٹاکر پیٹ پر پتھرتوڑنے سمیت مختلف دلفریب و دلچسپ کرتب پیش کیا گیا، ان مقابلوں اور کھیلوں سے مہمان و شہری خوب لطف اندوز ہوئے اور شہریوں کو سستی تفریح کا موقع ملا ۔

مقابلوں کے مہمان اے سی مچھ عنایت اللہ خان کاسی تھے کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام ڈی سی کچھی سلطان بگٹی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی سپورٹس جمیل مستوئی نے کیا۔ ان کی زیر نگرانی قبائلی سماجی رہنماء وڈیرہ سعید احمد سمالانی نے کی جس میں ضلع کچھی بولان کے تمام شہروں دیہی علاقوں سے مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سپورٹس کے مقابلے ماما خیر جان سمالانی اسٹیڈیم کے سبز زار پر منعقد ہوئے تقریبات میں لیویز فورس بولان کے میجر رسالدار ماما غلام حسین سمالانی ایس ایچ او مچھ انسپکٹر شیر احمد محمد شہی مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر ملک اسداللہ سمالانی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء خدائے رحیم بلوچ پریس کلب مچھ کے جنرل سیکرٹری عمران سمالانی علاقے کے معززین معتبرین و مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مقابلوں کا آغاز فٹ بال میچ سے ہوا مچھ سٹی کلب اور مچھ صدر کے مابین کھیلا کیا گیا دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا میچ کا فیصلہ پلنٹی ککس کی بنیاد پر ہوا جو مچھ سٹی نے جیت لیا۔ بعدازاں تھیانگ بانڈو فیڈریشن پاکستان کے صدر محمد رفیق پرکانی فتح سورابی کی قیادت و رہنمائی میں 7سالہ خدائے رحیم پرکانی نے اسٹیچنگ اور جمناسٹک جبکہ نثار احمد یاسر عرفات کے درمیان نن چکو فائٹ نوروز خان یاسر کے درمیان ہوا اسٹک فائٹ جمناسٹک کھاتہ کا کرتب عبدالرحمان نے پیش کیا رمضان رند نے خاردار تاروں پر لیٹ کر اپنے پیٹ پر پھتر تھوڑوائے اور شائقین سے خوب داد وصول کی میچ کے مہمان خاص نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو نقد رقم تحائف انعامات دیئے۔

اس موقع پر اے سی مچھ عنایت اللہ خان کاسی اور ضلعی اسپورٹس آفیسر جمیل احمد مستوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھی بولان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں نوجوان نسل اسپورٹس پر اپنی صلاحتیں وقف کردے اور ملک کے استحکام ترقی و خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیل کلیدی کردار ادا کرتے ہیں نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں ضروری ہے اس سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ و مثبت مقابلوں کا رجحان پروان چڑھتا ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتالیں ویراں ہوتی ہے کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور زمہ دار شہری اپنا بنیادی کردار ادا کریں، کھلاڑی قوم کے سفیر اور بین الاقوامی طور پر ملک کانام روشن کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں