عید الاضحی کا دن تمام مسلمانوں کے لئے خوشی کا تہوار ہے ،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی

منگل 13 اگست 2019 17:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے عید الاضحی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہا کہ عید الاضحی کا دن نہ صرف تمام مسلمانوں کے لئے خوشی کا تہوار ہے بلکہ یہ اُمت مسلمہ کے لئے بے مثال اتحاد اور یکجہتی کا مظہر بھی ہے۔ انہوں نے کہا حج مبارک اور عید الاضحی کے موقع پر دُنیا بھر کے مسلمان بلا امتیاز رنگ و نسل کعبة اللہ میں جمع ہوتے ہیں اوراللہ کے حضورسجدہ ریز ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ دن تمام مسلمانوں کے لئے ایثار، قربانی اور محبت و رواداری کے جذبات کی تجدید کا دن بھی ہے جو حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور حضرت اسماعیل ؑ کی بے مثا ل قربانی کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم بھی ہر وقت اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کی خاطر اپنی جان و مال قربان کر نے کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے غریبوں ، یتیموں ، بیواؤں اور بے آسرا افراد کو نہ بھولیں بلکہ اُن کی ہر طرح سے مدد اور دلجوئی کریں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ وہ بھی اس مذہبی تہوار کو ا چھے طریقہ سے مناسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں