سنت ابراہیمی سے ہمیں قربانی اور ایثار درس ملتا ہے،چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو

منگل 13 اگست 2019 17:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو عید الاضحٰی کے پر مسرت موقع پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں صوبہ بلوچستان، پاکستان اور پورے دنیا کے مسلمانوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنت ابراہیمی سے ہمیں قربانی اور ایثار درس ملتا ہے۔ مظلوموں کے حق اور ظالم کے خلاف آواز اٹھانا اللہ کے انبیاء اور برگزیدہ بندوں کا معراج ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصاً بلوچستان اور پاکستان کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان اور پورے پاکستان کی ترقی استحصال اور نا انصافی کی بجائے قربانی، ایثار اور آئین و قانون کے مطابق تمام اکائیوں کے یکساں حقوق کی پاسداری پر مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس خاص دن کے موقع پر دعا کرتے ہیں کہ دنیا میں جہاں بھی مسلمان مشکلات، ظلم اور استبداد کا شکار ہیں اللہ تعالیٰ انکے مشکلات آسان فرمائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں