ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات

بدھ اگست 14:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بدھ کو سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے سپیکر چیمبر صوبائی اسمبلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پرمشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ،چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میر اختر حسین لانگو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میرعبدالقدوس بزنجو نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو بلوچستان اسمبلی ہال اور صوبائی اسمبلی کے بلڈنگ کا دورہ کروایا بعد ازاں قاسم خان سوری نے سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، سپیکر بلوچستان اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو اعزازی شیلڈ اور قالین کا تحفہ پیش کیا۔

دریں اثنا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے جشن آزادی کے سلسلہ میں بلوچستان اسمبلی میں ہونے والی پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں بھی شرکت کی۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments