بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ اور ظلم و بربریت کے باوجود کشمیریوں کو تحریک آزادی کی جدوجہد سے دستبردار کرانے میں ناکام رہا ہے،14اگست یوم آزادی کے ساتھ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر بلوچستان سمیت ملک بھر میں بھرپور انداز میں منایا گیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

بدھ 14 اگست 2019 15:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ اور ظلم و بربریت کے باوجود کشمیریوں کو تحریک آزادی کی جدوجہد سے دستبردار کرانے میں ناکام رہا ہے،14اگست یوم آزادی کے ساتھ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر بلوچستان سمیت ملک بھر میں بھرپور انداز میں منایا گیا ہے یہ بات انہوں نے عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن اپنی رہائش گاہ پر عید ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عبد الباری بڑیچ،ایوب ترین ایڈوکیٹ،سید بسم اللہ آغا اور دیگر بھی موجود تھے، قاسم خان سوری نے کہا کہ وفاقی حکومت کشمیریوں کو کھبی تنہا نہیں چھوڑے گی اور بھارت کے مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعلق پر سطح پر آواز بلند کیا جائے گا،کرفیو کے نفاذ اور انسانیت سوز مظالم سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو مزید تقویت ملے گی کیونکہ کشمیر بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے اس وقت ہر جوان کے زبان پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 14اگست کو جشن آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون کے نفاذ کے خلاف ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام نے بھی یومِ یکجہتی کشمیر کے پروگراموں اور جلسوں میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ وہ مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوںگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں