رواں مالی سال کیلئے ترقیاتی منصوبو ں پر فوری عملدرآمد کے آغاز اور بروقت تکمیل ہی سے تبدیلی کا نیا سفر شروع ہوگا ،جام کمال خان

نئی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے زرعی سمندری اور معدنی پیداوار کی بڑی منڈیوں تک رسا ئی کی بنیاد بنیں گے اور ان شعبوں سے وابستہ لاکھوں لوگوں کی معاشی حالت بہتر ہو گی ،وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 17 اگست 2019 21:50

رواں مالی سال کیلئے ترقیاتی منصوبو ں پر فوری عملدرآمد کے آغاز اور بروقت تکمیل ہی سے تبدیلی کا نیا سفر شروع ہوگا ،جام کمال خان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے لئے ترقیاتی منصوبو ں پر فوری عملدرآمد کے آغاز اور بروقت تکمیل ہی سے تبدیلی کا نیا سفر شروع ہوگا نئی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے زرعی سمندری اور معدنی پیداوار کی بڑی منڈیوں تک رسا ئی کی بنیاد بنیں گے اور ان شعبوں سے وابستہ لاکھوں لوگوں کی معاشی حالت بہتر ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ڈی پی میں شامل اہم منصوبوں کی پیش رفت کے جائز ہ اجلاس کے دوران کیا ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمان بزدار، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری مواصلات اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار میں نئے مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے چھ ارب روپے جاری کردی ہیں جبکہ ماضی میں اگست تک زیادہ سے زیادہ 50 کروڑ روپے تک فنڈز کا اجراء ہوتا تھا اس کامیابی کی بنیاد بہتر منصوبہ بندی اور صوبے کی مالی حالت میں بہتری ہے اجلاس میں ترقیاتی عمل کے موثر آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہم پیش رفت قرار دیا گیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک متوازن اور حقیقی ترقیاتی بجٹ کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ ماضی کی روایات کو توڑتے ہوئے ترقیاتی منصو بوں کا آغاز ستمبر کے ابتدائی ایام میں ہی کردیا جائے اور دو سے تین ماہ میں یہ منصوبے زمین پر نظر آنا شروع ہو جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی محکمے اپنے pc 1 پی اینڈ ڈی سے فوری منظور کرائیں اور پی اینڈ ڈی منصوبوں کی منظوری کے لئے ڈی اے سی اور پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس جلد منعقد کرے سیکریٹری مواصلات نے اجلاس کو سڑکوں کی تعمیر کے دن اہم منصوبو ں مختلف سیکٹرز میں عمارات اور تما م اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبوں پر بریفنگ دی جبکہ سپورٹس کمپلیکس کے ڈیزائین کا جائز ہ بھی لیا گیا وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سپوٹس کمپلیکس کے منصوبے مکمل اور جامع ہوں جہاں تمام کھیلوں اور تفریح کی سہو لتیں دستیاب ہوں وزیراعلیٰ نے فنڈز کے بروقت اجراء پر محکمہ خزانہ کی کارکردگی کو سراہا وزیراعلیٰ نے صوبے میں نئے تعمیر ہو نے والی سڑکوں پر کمرشل گاڑیوں سے صوبائی سطح پر ٹول ٹیکس کی وصولی کی تجویز کا جائز ہ لیکر اس حوالے سفارشات کی تیاری کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں