وزیراعلیٰ بلو چستان کامیر امان اللہ زہری اور انکے پوتے پرقاتلانہ حملہ میں جا ںبحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار ،واقعہ کی مذمت

ہفتہ 17 اگست 2019 21:50

وزیراعلیٰ بلو چستان کامیر امان اللہ زہری اور انکے پوتے پرقاتلانہ حملہ میں جا ںبحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار ،واقعہ کی مذمت
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے قبائلی و سیاسی رہنما میر امان اللہ زہری اور انکے پوتے کے قاتلانہ حملہ میں جاںبحق ہونے پر دلی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کی مذ مت کی ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ میر امان اللہ زہری پر حملہ صوبے کی قبائلی روایات اور امن کے خلاف سازش ہے ا ور کسی کو بھی بلوچستان کی قبائلی روایات پامال کرنے اور افہام و تفہیم کی فضا کو سبوتا ژکرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں