بلوچستان میں پہلی بار ترقیاتی بجٹ پر نئے مالی سال کے پہلے ماہ کے پہلے ہفتے سے ہی عمل درآمد شروع کرکے ترقیاتی منصوبوں میں روایتی تاخیری حربوں کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے،ترجمان حکومت بلوچستان

اتوار 18 اگست 2019 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہلی بار ترقیاتی بجٹ پر نئے مالی سال کے پہلے ماہ کے پہلے ہفتے سے ہی عمل درآمد شروع کرکے ترقیاتی منصوبوں میں روایتی تاخیری حربوں کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے اس عمل سے ناصرف ترقیاتی منصوبوں کا معیار بہتر ہوگا بلکہ بد عنوانی اور فنڈز لیپس ہونے کی شکایات کا ازالہ بھی ممکن ہوسکے گا ماحولیاتی تبدیلی کے مضمرات پر قابو پانے کے لئے سرسبز بلوچستان گرین پروجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ مالیاتی نظم و ضبط کی اصلاح کے ساتھ ساتھ وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لئے درست سمت کا آغاز مشکل عمل ضرور تھا تاہم حکومت نے پختہ عزائم اور یکسوئی و قابل عمل اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی حقیقی ترجیحات کو بہرکیف عملی جامع پہنایا اور ابتدائی سال میں گڈ گورننس کی مثالی اصلاحات متعارف کرائیں جس سے نہ صرف مالی مشکلات پر قابو پایا گیا بلکہ موثر قانون سازی کے ذریعے بلوچستان کے اپنے وسائل میں اضافے کیلئے جامع رہنما اصول کا تعین کیا گیا بلوچستان کے قدرتی وسائل کے درست مصرف کے لئے پہلی مائینز پالیسی متعارف کروادی گئی ہے وسائل کی دریافت اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے تمام تر عمل میں شفافیت کے قیام کے لئے ویب سائیٹ پر تفصیلات فراہم کردی گئیں ہیں دہائیوں پر محیط بے ضابطگیوں کے ایک طویل سلسلے کو ختم کرکے ہر شعبے میں شفافیت لائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے صوبے بھر میں اسپورٹس سٹی قائم کئے جارہے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ کھیل کے میدان آباد کریں گے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی تنقیدی عمل کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہوئے بہتری کی راہ پر گامزن ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں