دہشت گردی کے تدارک اور دہشت گردوں کے خاتمے میں سی ٹی ڈی کا اہم کردار ہے،صوبے میں دیرپا امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

پیر 19 اگست 2019 18:56

دہشت گردی کے تدارک اور دہشت گردوں کے خاتمے میں سی ٹی ڈی کا اہم کردار ہے،صوبے میں دیرپا امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان
کوئٹہ ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تدارک اور دہشت گردوں کے خاتمے میں سی ٹی ڈی کا اہم کردار ہے،صوبے میں دیرپا امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کوئٹہ میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے وزیراعلیٰ کو سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر بریفنگ دی ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کی روک تھام میں اہم کامیابیاں حاصل کیں،سیکورٹی اداروں کی قربانیاں باعث فخر ہیں جنکی بدولت امن بہتر ہوا،پولیس فورس اور سی ٹی ڈی کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیاجائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ فورسز کو جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں