ْاسسٹنٹ کمشنر چمن یاسر اقبال دشتی نے مون سون 2019ء شجر کاری مہم کادرخت لگا کر افتتاح کردیا

منگل 20 اگست 2019 00:00

کوئٹہ ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسر اقبال دشتی نے مون سون 2019ء کی شجر کاری مہم کادرخت لگا کر افتتاح کردیا ۔اس موقع پر جنگلات کے ضلعی آفیسر افراء سیاب خان ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دولت خان ترین ،انسپکٹر آغا محمد ،ظاہر شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر یاسر اقبال دشتی کاکہناتھاکہ درخت لگانے سے ماحول صاف ہوجاتا ہے اور جس علاقے میں درخت زیادہ ہووہاں خشک سالی اور قحط میں بھی کمی ہوتی ہے جنگلات ایک قومی دولت ہیں ، ایندھن وعمارتی لکڑی اور بے شمار صنعتوں کے لئے خام مال فراہم کرتے ہیں، زمین کو کٹاؤ سے محفوظ رکھتے ہیں، ریت کے ٹیلوں کو ساکت کرتے ہیںاس لئے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگردرخت لگاکر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ماحول صاف اور تازہ آکسیجن میسر ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جنگلات آفیسر افراسیاب نے بتایا کہ مون سون کے اس پہلے ہفتے میں ہم نے ضلع میں درجنوں کی تعداد میں درخت لگائے اور اس کے علاوہ سرکاری عمارتوں میں بھی درخت لگائے گئے انہوں نے بتایا کہ مون سون کے اس موسم میں پورے ڈسٹرکٹ میں ہم تقریبا 500سو سے زائد درخت لگائیں گے جس میں عوام سے مدد کی اپیل ہے محکمہ جنگلات درخت فراہم کریگی ان کی کفالت عوام پر فرض ہے تاکہ ماحول صاف رہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں