موجودہ حکومت صوبے کے تما م بچوں کے خوشحال زندگی اور صحت مند مستقبل کو محفوظ اور یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ،

ضروری ہے کہ اس ضمن میں پورے بلو چستان میں خوراک اور غذائیت کے حوالے سے بھر پور موثر عوامی بیداری مہم چلائی جائے، عوامی شعور اجاگر کرنے اور عوام کو اپنے فرائض وحقوق سے روشناس کرانے میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا کے موثر کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،گورنر بلو چستان امان اللہ خان یاسین زئی

منگل 20 اگست 2019 23:26

موجودہ حکومت صوبے کے تما م بچوں کے خوشحال زندگی اور صحت مند مستقبل کو محفوظ اور یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ،
کوئٹہ ۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) گورنر بلو چستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کے تما م بچوں کے خوشحال زندگی اور صحت مند مستقبل کو محفوظ اور یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ضروری ہے کہ اس ضمن میں پورے بلو چستان میں خوراک اور غذائیت کے حوالے سے بھر پور موثر عوامی بیداری مہم چلائی جائے ۔میڈیا کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ عوامی شعور اجاگر کرنے اور عوام کو اپنے فرائض وحقوق سے روشناس کرانے میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا کے موثر کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

یہ بات انہوں نے منگل کے روز گورنر ہائوس کوئٹہ میں یونسیف بلو چستان کی چیف آف فیلڈ MR.REEM Tarazi)کی قیادت میں وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ بچوں کے اذہان کو تعلیم زیور سے آراستہ کرنے ،عمر بھرکیلئے معذور کرنیوالی بیماری پولیو کے خاتمے اور ان کے صحت مندمستقبل کویقینی کیلئے حکومتی اقدامات اور ملکی اور بین الاقومی اداروں کے تعائون و مدد کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ انیس سونوے کی دہائی کی قحط سالی نے صوبے کے زراعت اور مالداری پرمنفی اثرات مرتب کئے لہراتے باغات اور لائیواسٹاک کی تباہی سے نہ صرف قومی معیشت کو نقصان پہنچا بلکہ زراعت اور مالداری سے وابستہ افراد کی زندگیاں بھی متاثر ہوئیں۔

(جاری ہے)

وفد کی جانب سے پلوشہ جلدلنرئی نے گورنر بلو چستان کو یونیسف کے چھ مختلف پروگرامز اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا ۔گورنر نے یونیسف بلو چستان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو لائق تحسین قرار دیا اور کہاکہ چھ مختلف پروگرموں میں شہریوں کے ساتھ ساتھ صوبے کے دور افتادہ بالخصوص پسماندہ اضلاع پر کام کرنے پرخصوصی توجہ دی جائیں ۔اس سلسلے میں ہرذی شعور شخص کا قومی فریضہ بنتا ہے کہ وہ فعال کردار اداکریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں