پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمہ میں ڈبلیو ایچ او ، محکمہ صحت و منسلک تمام اداروں کاکردار لائق تحسین ہے، گورنر بلوچستان

جمعہ 23 اگست 2019 18:51

پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمہ میں ڈبلیو ایچ او ، محکمہ صحت و منسلک تمام اداروں کاکردار لائق تحسین ہے، گورنر بلوچستان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) گور نر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ پولیو جیسی موذی بیماری کے مکمل خاتمہ میں ورلڈ ہیلتھ ارگنائیز یشن ((WHOمحکمہ صحت اور اس نے منسلک تما م سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کر دار لائق تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کے تعاوُن اور مدد سے ہم بچوں کو زندگی بھر کیلئے معذ ور کرنے والی بیماری پو لیو کو آسانی سے قصہ پار نیہ بنا سکتے ہیں ۔

ورلڈ ہیلتھ ارگنا ئیز یشن سے پاکستان میں کنٹری نمائندہ (Dr.Palitha Mahipata)کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر گورنر بلوچستان نے کہاکہ عمر بھر کے لئیے معذ ور کر نے والی بیماری کے مکمل خاتمے تک بچوں کو پولیو ے قطرے اور دیگر جان لیو ا بیما ریوں سے بچاو ُ کیلئے حفا ظتی ٹیکے لگانے والدین کا فرض ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان نے تما م مذہبی علما ء کرام اور میڈیا سے منسلک تمام افراد پر زور دیا کہ انسداد پولیو کے بارے میںاجتما عی شعور اُ جاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں ۔

گورنر نے گھر گھر جاکر پولیو کے قطر ے پلانے والوں کی سیکیو رٹی کو یقینی بنانے پربھی زور دیا ۔آخر میں گورنر نے بچوںکو قطر ے پلا کر پولیو کے خلاف مہم کا باقا عدہ افتتا ح کیا جو بارہ دن تک مسلسل جاری رہے گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں