ضلع قلعہ عبداللہ کی بہتری کیلئے تمام آفیسران اور عوام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ میجر(ر) بشیراحمد

جمعہ 23 اگست 2019 22:45

کوئٹہ ۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ میجر(ر) بشیراحمد نے کہاہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ کی بہتری کیلئے تمام آفیسران اور عوام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی مہم عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی،شہر کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری طورپراقدامات اٹھائے جائیںگے بلکہ منشیات جیسی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کریںگے کیونکہ اس لعنت سے ہماری آنے والی نسل متاثر ہوتی ہے،شہر میں ٹریفک کی روانی کی بحالی،تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر بارے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی آفیسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسین احمد،اسسٹنٹ کمشنر یاسر اقبال دشتی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشوکت خان مہمند،تحصیل دار عبدالرزاق ترین ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران کے نمائندوں صادق اچکزئی،دادشاہ پژواک،حاجی جمال شاہ،اسلم اچکزئی،حاجی وارث،قیوم خادم،شیرعلی،ہاشم خان،بانی امان اللہ خان نے بھی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں عہدے کاچارج سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی اس کے علاوہ انہیں شہر کودرپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ میجر (ر) بشیراحمد نے کہاکہ ضلع قلعہ عبداللہ کی بہتری کیلئے تمام آفیسران اور عوام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی مہم عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی،شہر کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری طورپراقدامات اٹھائے جائیںگے بلکہ منشیات جیسی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کریںگے کیونکہ اس لعنت سے ہماری آنے والی نسل متاثر ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ اس وقت شہر میں ٹریفک کی روانی بھی اہم مسئلہ بن گیاہے جس کے حل کیلئے ون ویز کی بحالی ضروری ہے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے اس مسئلے سے چھٹکاراپایاجاسکتاہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ شہر میں بنائی گئی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی شہر کی خوبصورتی کیلئے دکانداروں،تاجروں اور عوام کے تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی مہم اس وقت تک کامیاب نہیں ہوتی جب تک عوام تعاون نہ کریں۔ شہر کے مسائل کے حل کیلئے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ اجلاس کیاجائیگا جہاں مسائل کی نشاندہی کے بعد ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں