/جب تک بھارت کشمیر کے مسئلہ پر مذاکرات شروع نہیں کرے گا اس وقت تک خطے میں امن نہیں آئے گا،سینیٹر منظوراحمد کاکڑ

جمعہ اگست 23:50

ھ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر منظوراحمد کاکڑ نے کہا ہے کہ جب تک بھارت کشمیر کے مسئلہ پر مذاکرات شروع نہیں کرے گا اس وقت تک خطے میں امن نہیں آئے گا پاکستان کو کمزور ملک نہ سمجھا جائے بھارت کا بھرپور جواب دیں گے وزیراعظم کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کے ساتھ مزید مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان خطے میں امن ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے مذاکرات کو کمزوری نہ سمجھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کے لئے پرامن جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے کشمیری عوام اپنے آپ کو تنہاء نہ سمجھے پاکستان ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہے جب تک بھارت خطے میں امن ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات نہیں اٹھاتا پاکستان بھی صورت ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے تیار نہیں ہے پاکستان نے ہمیشہ خطے میں جمہوری طریقے سے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی ہے مگر بھارت معاملات کو کسی اور طرف لے جانے کی کوشش کررہا ہے ہمارے مذاکرات کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر خطے میں جنگ چھڑ گئی تو سب سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا کیونکہ دونوں ایٹمی ممالک ہیں اور ان کے تباہ کن اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ بھارت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو طے کرے ورنہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے امریکہ اور دیگر ممالک خطے میں امن ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے ۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments