وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے دورہ گوادر کے دوران مختلف اہم منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

ہفتہ 24 اگست 2019 22:17

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے دورہ گوادر کے دوران مختلف اہم منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
کوئٹہ ۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے دورہ گوادر کے دوران مختلف اہم منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جس پر لاگت کا تخمینہ 15کروڑ روپے ہے، واضح رہے کہ اپنے گذشتہ دورہ میں دوران انہوں نے گوادر ہسپتال کے معائنے کے دوران ہسپتال کی عمارت کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے نئی عمارت کی تعمیر کی ہدایت کی تھی جس کی روشنی میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کو شامل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے چھ کروڑ روپے کی لاگت کے کڈنی سینٹر کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس میں ڈائیلاسز سمیت گردے کے امراض کے علاج کی تمام جدید سہولیات فراہم کیا جائیں گی، وزیراعلیٰ نے پدیزر ایونیو میں گرین گوادر مہم کے تحت تعمیر کئے جانے والے پارک کا سنگ بنیاد رکھا اور وہاں پودا لگاکر گرین گوادر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، وزیراعلیٰ نے سنگھار ہاؤسنگ اسکیم میں انفراسٹرکچر کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور ہدایت کی کہ ہاؤسنگ اسکیم میں بنیادی ڈھانچے کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں تعمیراتی عمل کا آغاز ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں